ٹوکیو میں اتوار کو کورونا وائرس کے272 نئے متاثرین کی اطلاع

بلدیۂ عظمیٰ ٹوکیو نے اتوار کے روز جاپانی دارالحکومت میں کورونا وائرس کے 272نئے متاثرین کی تصدیق کی ہے۔

مسلسل 15ویں روز یومیہ تعداد 500 سے کم رہی ہے۔

ٹوکیو میں مصدقہ متاثرین کی کل تعداد اب 1 لاکھ 9 ہزار 734 ہو گئی ہے۔

حکام کے مطابق82 متاثرین کی حالت تشویش ناک ہے، اس سے ایک روز پہلے بھی شدید متاثرہ افراد کی تعداد اتنی ہی تھی۔