80 فیصد سے زائد جاپانی عوام کی رائے کے مطابق جاپان اور چین کے تعلقات اچھے نہیں: سروے

حکومت جاپان کے تازہ ترین جائزے کے مطابق سروے میں حصہ لینے والے تقریباً 80 فیصد افراد سمجھتے ہیں کہ چین کے ساتھ تعلقات اچھے نہیں تھے۔

کابینہ دفتر نے سفارتکاری کے بارے میں عوامی نکتہ نظر جاننے کے لئے گزشتہ سال اکتوبر سے دسمبر کے دوران 18 سال یا اس سے زائد عمر کے لگ بھگ 3 ہزار افراد کی رائے دریافت کی تھی۔ کُل ایک ہزار 865 یعنی 62 فیصد افراد نے جواب دیا۔

جائزے کے مطابق 17 فیصد نے جواب دیا کہ ان کے خیال میں تعلقات اچھے تھے جبکہ 82 فیصد نے کہا کہ تعلقات اچھے نہیں تھے۔

کورونا وائرس کی عالمی وبا کے باعث سروے ڈاک کے ذریعے کیا گیا تھا لہذا سادہ تقابل ممکن نہیں ہوسکتا تھا۔ تاہم ایسے افراد جن کی رائے میں دو طرفہ تعلقات اچھے نہیں تھے انکی تعداد میں گزشتہ جائزے کے مقابلے میں 6 فیصد پوائنٹس کا اضافہ ہوا ہے۔