ٹوکیو گیمز 2020 کی نئی سربراہ نے حکمران جماعت ایل ڈی پی کی رکنیت چھوڑ دی

ٹوکیو گیمز کی انتظامی کمیٹی کی نئی سربراہ نے اپنی سیاسی غیر جانبداری کا مظاہرہ کرنے کی غرض سے جاپان کی مرکزی حکمران جماعت، لبرل ڈیموکریٹک پارٹی، ایل ڈی پی، کو چھوڑنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔

محترمہ ہاشیموتو سیکو نے جمعہ کے روز پارٹی رکنیت سے استعفی دے دیا ہے۔

ٹوکیو گیمز کی سربراہ نے قبل ازیں کہا تھا کہ وہ پارلیمان یا ایل ڈی پی کی رکنیت سے استعفیٰ نہیں دیں گی۔ حزب اختلاف کے اراکین نے ان پر یہ کہتے ہوئے تنقید کی تھی کہ وہ اولمپکس کو حکمران جماعت کے مفاد کے لئے استعمال کر سکتی ہیں۔ تاہم انہوں نے نامہ نگاروں کو بتایا کہ وہ ایوان بالا کی رکنیت سے استعفیٰ نہیں دیں گی۔

محترمہ ہاشیموتو نے ٹوکیو گیمز کے سابق سربراہ موری یوشیرو کی جگہ جمعرات کے روز منصب سنبھالا تھا۔ جناب موری نے خواتین کے خلاف توہین آمیز تصور کیے جانے والے اپنے بیان پر زبردست بین الاقوامی ردعمل کے بعد استعفیٰ دے دیا تھا۔