جاپانی وزیر صحت کا کورونا وائرس کی ویکسین کی مطلوبہ مقدار کے حصول کا عزم

جاپان کے وزیر صحت تامُورا نوری ہیسا نے بتایا ہے کہ طبی دیکھ بھال کے کارکنوں کی تعداد توقع سے زیادہ ہے جنہیں ویکسین لگانے میں ترجیح دی جانی ہے۔ لہذا حکومت کورونا وائرس کی مزید ویکسین کے حصول کی فوری کاوشیں کرے گی۔

جناب تامُورا جمعہ کے روز نامہ نگاروں سے گفتگو کر رہے تھے۔

حکومت کا ویکسینیشن پروگرام بدھ سے شروع ہو چکا ہے۔ ابتدائی طور پر طبی دیکھ بھال کے لگ بھگ 40 ہزار کارکنوں کو ویکسین لگائی جا رہی ہے۔

وزارت صحت باقی طبی کارکنوں کی ویکسینیشن کی تیاریاں بھی کر رہی ہے۔ تخمینے کے مطابق ان کی تعداد تقریباً 37 لاکھ ہے۔

تاہم وزارت کے ایک تازہ ترین سروے سے معلوم ہوا ہے کہ ایسے کارکنوں کی تعداد تخمینے سے تقریباً دس لاکھ زیادہ ہے۔

جناب تامُورا نے کہا کہ انہیں امید ہے کہ صحت بہبود سے وابستہ کارکنان ویکسین لگوانے پر رضا مند ہیں کیونکہ اس سے عوام کی تشویش کم کرنے میں مدد ملے گی۔