ٹینس کھلاڑی اوساکا، آسٹریلین اوپن کے فائنل میں پہنچ گئیں

مشہور جاپانی ٹینس کھلاڑی اوساکا ناؤمی، جمعرات کے روز سیرینا ولیمز کو دو اسٹریٹ سیٹس میں ہرا کر، آسٹریلین اوپن کے خواتین سنگلز فائنل میں پہنچ گئیں۔

محترمہ اوساکا، ہفتے کے روز دوسری بار آسٹریلین اوپن کا فائنل کھیلیں گی۔ اس سے قبل 2019 میں انہوں نے یہ ٹائٹل جیتا تھا۔