ٹوکیو میں کورونا وائرس کے 445 نئے متاثرین کی تصدیق

بلدیۂ عظمیٰ ٹوکیو کے حکام نے جاپانی دارالحکومت میں جمعرات کے روز کورونا وائرس کے 445 نئے متاثرین کی تصدیق کی ہے۔

متاثرین کی یومیہ تعداد مسلسل بارہویں روز 500 سے کم رہی ہے۔

عالمی وباء کے آغاز کے بعد سے ٹوکیو میں کورونا وائرس ٹیسٹ کا نتیجہ مثبت آنے والے افراد کی تعداد اب ایک لاکھ 8 ہزار 782 ہو گئی ہے۔

حکام کا کہنا ہے کہ84 مریضوں کی حالت نازک ہے۔ یہ تعداد بدھ کے مقابلے میں تین کم ہے۔