بھارت میں بس نہر میں گرنے سے 45 افراد ہلاک

بھارت میں ایک بس، پل سے نہر میں گرنے سے ایک بچے سمیت کم از کم 45 افراد ہلاک ہو گئے۔ بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق، یہ واقعہ وسطی ریاست مدھیہ پردیش میں منگل کی صبح پیش آیا۔

بس میں مقامی رہائشیوں سمیت 50 سے زائد افراد سوار تھے۔ حکام بقیہ افراد کو تلاش کر رہے ہیں۔

وزیر اعظم نریندر مودی نے ایک بیان جاری کیا ہے اور مرنے والوں کے لواحقین سے تعزیت کی ہے۔

بھارت میں کثرت سے ہونے والے ٹریفک حادثات کا ذمہ دار، خراب سڑکوں کو ٹھہرایا جاتا ہے۔