اوساکا ناؤمی آسٹریلیاء اوپن کے سیمی فائنل میں

ٹینس کی ممتاز جاپانی کھلاڑی اوساکا ناؤمی دو سالوں میں پہلی بار آسٹریلین اوپن کے خواتین سنگلز کے سیمی فائنل میں پہنچ گئی ہیں۔

اوساکا نے یہ ٹورنامنٹ 2019ءمیں جیتا تھا اور اب وہ عالمی درجہ بندی میں تیسرے نمبر پر ہیں۔ انہوں نے تائیوان کی شیئے سُو ویئ کو منگل کے روز لگاتار دو سیٹس میں شکست دی جو درجہ بندی میں 71 ویں نمبر پر ہیں۔