جاپان کی اسٹیل صنعت کا کہنا ہے کہ وہ کاربن ڈائی آکسائیڈ کا اخراج 2050ء تک عملی طور پر ختم کرنے کا ہدف مقرر کرے گی۔ یہ اس کے 2100ء کے ابتدائی ہدف سے کافی پہلے ہے۔
جاپان آئرن اینڈ اسٹیل فیڈریشن نے کہا ہے کہ اس کی رکن کمپنیاں ایسی ٹیکنالوجی میں تحقیق بڑھائیں گی جس میں کوئلے کے بجائے ہائیڈروجن استعمال ہوتی ہو۔
اصولی طور پر اس سے کاربن ڈائی آکسائیڈ کے اخراج کا خاتمہ ہو گا۔ لیکن چونکہ یہ شعبہ ابھی ابتدائی دور میں ہے لہٰذا بڑے چیلنج درپیش ہوں گے۔
یہ صنعت پیداواری عمل کے دوران خارج ہونے والی گیسوں کو جمع کرنے کی ٹیکنالوجی تیار کرنے کے منصوبے بھی رکھتی ہے تاکہ ان گیسوں کے خارج ہو جانے سے پہلے ہی ان پر زیر زمین قابو پایا جا سکے۔
اسٹیل صنعت کے حکام کا کہنا ہے کہ وہ کاربن سے پاک معاشرے کے ہدف کو حاصل کرنے کیلئے پُرعزم ہیں۔