نائیجیریا کی اوکونجو اویئلا عالمی تجارتی تنظیم کی سربراہ مقرر

نائیجیریا کی سابقہ وزیر خزانہ گوزی اوکونجو اویئلا کو عالمی تجارتی تنظیم، ڈبلیو ٹی او کا سربراہ مقرر کر دیا گیا ہے۔

ان کی تقرری رکن ممالک کے اجلاس میں پیر کے روز کی گئی۔ وہ اس بین الاقوامی تجارتی ادارے کی پہلی خاتون اور پہلی افریقی ڈائریکٹر جنرل بن گئی ہیں۔

محترمہ اوکونجو اویئلا نے نائیجیریا کی وزیر خارجہ کے طور پر بھی خدمات انجام دی ہیں۔

ان کی تقرری صدر جو بائیڈن کی امریکی انتظامیہ کی طرف سے ان کے پیشرو ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے اصرار کردہ تقرری سے علیحدگی اختیار کرنے کے بعد ہوئی ہے۔

ٹرمپ انتظامیہ نے ایک جنوبی کوریائی امیدوار کی حمایت کی تھی جو قبل ازاں رواں ماہ اس مقابلے سے دستبردار ہو گئے تھے۔

محترمہ اوکونجو اویئلا پہلی مارچ کو یہ منصب سنبھالیں گی جو گزشتہ سال اگست کے بعد سے خالی چلا رہا ہے۔

عالمی تجارتی تنظیم جزوی طور پر مفلوج ہو چکی ہے کیونہ ججز کی کمی کے باعث اپیلیں سننے والی اس کی عدالت کام نہیں کر رہی۔ اس ادارے کی اصلاحات کے مطالبے بھی کیے جا رہے ہیں تاکہ یہ تجارتی معاملات کو بہتر انداز میں سنبھال سکے۔