وائرس کے ماخذ کا پتہ چلانے کے لیے مزید ڈیٹا کی ضرورت ہے: برطانوی وزیراعظم

برطانوی وزیراعظم بورس جانسن نے امریکی موقف کی تائید کرتے ہوئے چین سے کہا ہے کہ کورونا وائرس کی عالمی وباء کے ابتدائی مراحل کے بارے میں عالمی ادارہ صحت کے مشن کو مزید ڈیٹا فراہم کیا جائے۔

جناب جانسن نے پیر کے روز نامہ نگاروں سے گفتگو کرتے ہوئے خیال ظاہر کیا کہ بیشتر شواہد بظاہر صاف دکھا رہے ہیں کہ یہ بیماری چین کے شہر وُوہان سے شروع ہوئی۔

کورونا وائرس کے ماخذ کے بارے میں ہونے والی چھان بین میں شفافیت کو بہتر بنانے کے طریقوں کے حوالے سے جناب جانسن نے کہا کہ ممکنہ حد تک زیادہ سے زیادہ ڈیٹا فراہم کیا جانا چاہیے۔ انہوں نے مزید کہا، ’’دنیا کے لیے دیکھنا ضروری ہے کہ انسانوں اور حیوانوں کے درمیان منتقل ہونے والی بیماری کے حوالے سے ڈیٹا جمع کرنے کے طریقوں کے بارے میں عمومی اتفاق رائے پایا جاتا ہے‘‘۔

انہوں نے نشاندہی کی کہ ان میں سے ایک لائق اعتماد طریقہ عالمگیر وباؤں کے بارے میں عالمی سمجھوتے کی تجویز ہے۔