ویکسین لگوانے والے 30 لاکھ افراد کا سروے کرانے کا منصوبہ

جاپان کی وزارت صحت کورونا وائرس کی ویکسین کے ضمنی اثرات معلوم کرنے کے لیے ویکسین لگوانے والوں میں سے زیادہ سے زیادہ 30 لاکھ افراد کا سروے کرانے کا منصوبہ رکھتی ہے۔

وزارت صحت اپریل سے یا بعد ازاں سروے کا آغاز کرنا چاہتی ہے، جس میں ویکسین لگوانے والے افراد سے بلا ترتیب دس لاکھ کو ابتداء میں منتخب کیا جائے گا۔

ان افراد سے سوشل میڈیا کے ذریعے دریافت کیا جائے گا کہ آیا ان میں ویکسین کا ٹیکہ لگوانے کے بعد، سوجن، تھکاوٹ اور کم سے کم 37.5 ڈگری سلسیس بخار جیسی علامات ظاہر ہوئی ہیں یا نہیں۔

ماہرین کا ایک پینل اس ڈیٹا کا تجزیہ کرے گا۔

موڈرنا اور آسٹرازینیکا کی تیار کردہ ویکسینوں کی حکومت کی جانب سے منظوری دیے جانے اور فراہمی شروع کیے جانے کے بعد سروے کا دائرہ کار 30 لاکھ افراد تک بڑھا دیا جائے گا۔