ٹوکیو میں پیر کے روز کورونا وائرس کے 266 نئے کیسز

بلدیۂ عظمیٰ ٹوکیو نے پیر کے روز جاپانی دارالحکومت میں کورونا وائرس کے 266 نئے متاثرین کی تصدیق کی ہے۔

نئے متاثرین کی یومیہ تعداد مسلسل نویں روز 500 سے کم رہی جبکہ یہ تعداد گزشتہ پیر کے بعد پہلی بار 300 سے کم ہوئی ہے۔

عالمی وباء کے آغاز کے بعد سے ٹوکیو میں کورونا ٹیسٹ کا نتیجہ مثبت آنے والوں کی کُل تعداد ایک لاکھ 6 ہزار 771 ہو گئی ہے۔

حکام کے مطابق 97 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔ یہ تعداد 2 جنوری کے بعد پہلی بار 100 سے کم ہوئی ہے۔