نکے اشاریہ 1990 کے بعد پہلی بار 30 ہزار سے متجاوز

ٹوکیو حصص منڈی کا کلیدی اشاریہ تین سے زائد دہائیوں میں پہلی بار 30 ہزار تک جا پہنچا ہے۔

نکے اوسط کا پیر کے روز کا بند بھاؤ جمعہ کے بند بھاؤ کے مقابلے میں 1.9 فیصد اضافے کے ساتھ 30 ہزار 84 رہا۔ اگست 1990 کے بعد یہ اشاریہ پہلی بار 30 ہزار کی سطح تک بحال ہوا ہے۔

سرمایہ کاروں نے اس توقع میں بڑھ چڑھ کر حصص خریدے کہ امریکہ کے معیشت کو تحریک دینے کے اضافی اقدامات اور دنیا بھر میں ویکسینیشن کے کامیاب آغاز سے عالمی معیشت کو بحالی کی راہ پر گامزن ہونے میں مدد ملے گی۔

معیاری اشاریے میں رواں سال اب تک لگ بھگ دس فیصد اضافہ ہوا ہے۔

تاہم تجزیہ کاروں کے مطابق یہ امر غیر واضح ہے کہ آیا بیشتر سرمایہ کاروں کی توقع کے مطابق جاپانی معیشت بحال ہو جائے گی یا نہیں۔

ان کا کہنا ہے کہ یہ صورتحال تیس سال پہلے جاپان کے اثاثوں سے متعلقہ بلبلے یعنی عارضی عروج کے دورسے یکسر مختلف ہے۔

بعض تاجروں کی رائے ہے کہ منڈی کا یہ اُتار چڑھاؤ حد سے زیادہ ہے اور یہ حقیقی معیشت کی عکاسی نہیں کر رہا۔