ٹوکیو میں کورونا وائرس کے 371 نئے متاثرین کی تصدیق

بلدیۂ عظمیٰ ٹوکیو کے حکام نے کہا ہے کہ جاپانی دارالحکومت میں اتوار کے روز کورونا وائرس کے 371 نئے متاثرین کی تصدیق ہوئی ہے۔

کورونا متاثرین کی یومیہ تعداد مسلسل آٹھویں روز 500 سے کم رہی۔

اس عالمی وباء کے آغاز کے بعد سے ٹوکیو میں مجموعی طور پر ایک لاکھ 6 ہزار 505 افراد کے کورونا وائرس ٹیسٹ کا نتیجہ مثبت آیا ہے۔

حکام نے یہ بھی بتایا ہے کہ دارالحکومت میں 103 افراد کی حالت نازک ہے۔ یہ تعداد گزشتہ روز کے مقابلے میں ایک کم ہے۔