توہوکو زلزلے کے ٹریفک پر اثرات

ایسٹ جاپان ریلوے کمپنی نے بتایا ہے کہ توہوکو شِنکانسین لائن پر ناسُوشی اوبارا اور موری اوکا اسٹیشنوں کے درمیان ٹرین سروس، اتوار اور پیر کے روز معطل رہے گی۔ آکیتا شِنکانسین لائن بھی اتوار اور پیر کے روز معطل رہے گی جبکہ یاماگاتا شِنکانسین لائن اتوار کے روز بند ہو گی۔

کمپنی کا کہنا ہے کہ تمام ریلوے لائنوں پر خدمات کی بحالی میں تقریباً 10 دن لگیں گے۔

ایسٹ نپّون ایکسپریس وے کمپنی کا کہنا ہے کہ توہوکو خطے کی کئی تیز رفتار شاہراہیں جزوی طور پر بند ہیں۔

شمال مشرقی جاپان کے فُکُوشیما پریفیکچر کی ایک بڑی تیز رفتار شاہراہ پر مٹی کا تودہ گر گیا ہے۔

میاگی پریفیکچر کی پولیس کا کہنا ہے کہ زلزلے کی وجہ سے ایکسپریس وے کا ایک دوسرا حصہ لگ بھگ 10 میٹر اوپر کی جانب اٹھ گیا ہے۔