ٹوکیو میں کورونا وائرس کے 369 نئے متاثرین

ٹوکیو بلدیہ عظمیٰ کے حکام کے مطابق ہفتے کے روز جاپانی دارالحکومت میں کورونا وائرس کے 369 نئے متاثرین کی تصدیق ہوئی ہے۔

مسلسل ساتویں دن متاثرین کی یومیہ تعداد پانچ سو سے کم رہی ہے۔

وبا کے آغاز سے اب تک ٹوکیو میں ایسے افراد کی کل تعداد 1 لاکھ 6 ہزار 134 ہے جن کا کورونا وائرس ٹیسٹ کا نتیجہ مثبت آ چکا ہے۔

حکام نے مزید بتایا ہے کہ 104 افراد کی حالت تشویشناک ہے جو ایک روز قبل کے مقابلے میں دو کا اضافہ ہے۔