چین اور بھارت کے فوجیوں کا متنازع علاقے سے انخلاء

چین اور بھارت کے مطابق ان کے فوجی ایک متنازع سرحدی علاقے سے انخلاء کر رہے ہیں۔

گزشتہ سال جون میں دونوں فریقوں میں جانی نقصان کا باعث بننے والے فوجی تصادم کے بعد لداخ میں سخت کشیدگی پائی جاتی تھی۔

چین کی وزارت دفاع نے بدھ کے روز اعلان کیا ہے کہ چین اور بھارت کے فرنٹ لائن فوجیوں نے انخلاء کرنا شروع کر دیا ہے۔

بھارت کے وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ نے پارلیمان کو جمعرات کے روز بتایا کہ چین کے ساتھ مذاکرات کے کئی ادوار کے بعد انخلاء کا سمجھوتہ طے پا گیا ہے۔

جناب سنگھ نے کہا ہے کہ اس سمجھوتے کا اطلاق بدھ کے روز سے ہوا ہے اور متنازع خطے میں حالات عملی طور پر گزشتہ سال کشیدگی شروع ہونے سے پہلے کی سطح پر آ جائیں گے۔