جاپانی میڈیا کے کئی اداروں نے گوگل نیوز پورٹل میں شمولیت اختیار کر لی

امریکہ میں ٹیکنالوجی کی بڑی کمپنی گوگل کے مطابق جاپانی میڈیا کے کئی اداروں نے اس کے نئے گلوبل نیوز پورٹل میں شمولیت اختیار کرنے پر رضامندی ظاہر کی ہے۔

توقع کی جا رہی ہے کہ امریکہ کی یہ کمپنی آئندہ تین سالوں میں میڈیا کے شراکت دار اداروں میں سبسکرپشن کی مَد میں ایک ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کرے گی۔ یاد رہے کہ گوگل نیوز شو کیس کا آغاز گزشتہ سال کیا گیا تھا۔

اطلاعات کے مطابق یورپ اور جنوبی امریکہ سے تعلق رکھنے والوں سمیت نیوز کے 450 سے زائد اداروں نے اب تک اس پورٹل میں شمولیت اختیار کی ہے۔ان میں رائٹرز نیوز ایجنسی اور فرانس کا سرکردہ روزنامہ رُو مونڈ شامل ہے۔

گوگل نے میڈیا کے جاپانی شراکت دار اداروں کے نام یا سروس شروع ہونے کی تاریخ کا اعلان نہیں کیا ہے۔