فائزر ویکسین جاپان پہنچ گئی

امریکی ادویہ ساز ادارے فائزر کی تیار کردہ کورونا وائرس ویکسین کی پہلی کھیپ جاپان پہنچ گئی ہے۔

ویکسین بیلجیئم سے ایک طیارے کے ذریعے ٹوکیو کے نزدیک واقع ناریتا ہوئی اڈے پر جمعہ کے روز پہنچی۔

جمعہ ہی کو وزارت صحت کے ماہرین کے پینل کا اجلاس منعقد ہوا اور اس میں ویکسین کے مؤثر اور محفوظ ہونے پر اس کی منظوری کی سفارش کرنے پر اتفاق کیا گیا۔

توقع ہے کہ وزیر صحت تامُورا نوری ہیسا کورونا وائرس کے خلاف جاپان کی پہلی ویکسین کے طور پر اس کی باضابطہ منظوری جلد از جلد اتوار کے روز تک دے دیں گے۔

حکومت کا منصوبہ ہے کہ آئندہ ہفتے کے وسط میں طبی کارکنوں کو اس کی پہلی خوراکیں دے دی جائیں۔

معمر افراد کے لیے ویکسین کا آغاز ممکنہ طور پر اپریل سے شروع ہو گا۔ اس کے بعد پہلے سے صحت کے مسائل سے دوچار افراد اور معمر افراد کی دیکھ بھال پر مامور کارکنوں کو ویکسین لگائی جائے گی۔