ٹوکیو میں کورونا وائرس کے307 نئے متاثرین کی اطلاع

ٹوکیو بلدیہ عظمیٰ نے جمعہ کے روز سہ پہر 3 بجے تک دارالحکومت میں کورونا وائرس کے 307 نئے متاثرین کی اطلاع دی ہے۔

سہ پہر 3 بجے تک کے ابتدائی اعداد و شمار کے مطابق ٹوکیو میں مصدقہ متاثرین کی کل تعداد اب 1لاکھ 5 ہزار 765 ہو گئی ہے۔

مسلسل 6 دنوں سے یومیہ تعداد 500 سے کم رہی ہے۔

دارالحکومت میں 102 متاثرین کی حالت تشویش ناک ہے۔