جاپان اور امریکہ کا فوجی اخراجات کی تقسیم پر اتفاق کا امکان

جاپان اور امریکہ کی حکومتیں، جلد از جلد آئندہ ہفتے، ملک میں امریکی افواج کی تعیناتی کے اخراجات میں جاپان کے حصے سے متعلق مذاکرات میں کسی معاہدے پر پہنچ سکتی ہیں۔

امریکہ میں سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے دور حکومت کے دوران، دونوں ممالک کی حکومتیں اس معاملے پر کسی سمجھوتے پر نہیں پہنچ سکی تھیں۔

فوجی اخراجات میں جاپان کے حصے کا معاہدہ عام طور پر 5 سال کے لیے ہوتا ہے۔ موجودہ معاہدے کی میعاد مارچ میں ختم ہو رہی ہے۔