ٹوکیو میں جمعرات کے روز کورونا وائرس کے 434 نئے متاثرین کی اطلاع

جاپان کے دارالحکومت ٹوکیو کی مقامی حکومت نے جمعرات کے روز شہر میں کورونا وائرس کے 434 نئے متاثرین کی اطلاع دی ہے۔ نئے متاثرین کی یومیہ تعداد 500 سے کم رہنے کا یہ مسلسل 5واں روز ہے۔

وباء کے آغاز سے اب تک ٹوکیو میں وائرس ٹیسٹ کا نتیجہ مثبت آنے والوں کی کُل تعداد ایک لاکھ 5 ہزار 458 ہو چکی ہے۔

دارالحکومت میں 103 افراد کی حالت تشویشناک ہے۔ اس تعداد میں گزشتہ روز سے کوئی تبدیلی نہیں ہوئی ہے۔