موری کی جگہ کاوابُوچی کو ٹوکیو اولمپکس کی انتظامی کمیٹی کا سربراہ بنائے جانے کا امکان

اطلاعات کے مطابق جاپان کی پیشہ ورانہ فٹبال لیگ کے ایک سابق چیئرمین کاوابُوچی سابُورو کو موری یوشیرو کی جگہ ٹوکیو اولمپکس اور پیرالمپکس کی انتظامی کمیٹی کا سربراہ بنائے جانے پر غور کیا جا رہا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ موری کی جگہ کسی دوسرے کو سربراہ بنانے کے انتظامات کیے جا رہے ہیں جبکہ کاوابُوچی کلیدی امیدوار ہیں۔

اُن کا کہنا ہے کہ کاوابُوچی نے منصب سنبھالنے کے ارادے کا اظہار کیا ہے۔

کاوابُوچی نے جے لیگ کے پہلے چیئرمین کے طور پر خدمات انجام دی تھیں۔ انہیں ٹوکیو اولمپکس کے ایتھلیٹس ولیج کے سربراہ کے طور پر خدمات انجام دینی ہیں۔