تائیوان کی چپ ساز کمپنی جاپان میں تحقیقی مرکز قائم کرے گی

دنیا کی سب سے بڑی چِپ ساز کمپنی تائیوان سیمی کنڈکٹر مینوفیکچرنگ کمپنی یا ’ٹی ایس ایم سی‘ نے بتایا ہے کہ وہ جدید سیمی کنڈکٹر مٹیریلز کی تیاری میں توسیع کے لیے جاپان میں تحقیقی مرکز قائم کرے گی۔

ٹی ایس ایم سی نے منگل کے روز ہونے والے بورڈ اجلاس میں جاپان میں ایک ذیلی کمپنی کے قیام کا فیصلہ کیا، جو سو فیصد اس کی اپنی ملکیت ہوگی۔ نیا مرکز سال کے آخر تک، ٹوکیو کے نزدیک تسوکوبا شہر میں قائم کیا جائے گا۔

کمپنی کا منصوبہ ہے کہ وہ تھری ڈائمنشنل انٹیگریٹڈ سرکٹس کی تیاری کے لیے جاپانی کمپنیوں کے ساتھ مل کر تحقیق کرے گی۔

اس صنعت سے وابستہ ایک تجزیہ نگار کے مطابق اس اقدام سے ٹی ایس ایم سی کو میٹیریلز اور مصنوعات کی تیاری کی جاپانی ٹیکنالوجی حاصل کرنے میں مدد ملے گی۔