جاپان کاروباروں کی امداد کے لیے محفوظ فنڈز استعمال کرے گا

حکومت جاپان کورونا وائرس کی عالمی وباء کے دوران متاثر ہونے والے کاروباروں کی اعانت کے لیے محفوظ فنڈز میں سے 10 ارب ڈالر سے زائد رقم نکلوانے کی منصوبہ بندی کر رہی ہے۔

اس بات کا فیصلہ کابینہ وزراء نے منگل کے روز کیا۔ وزراء حکومت کی درخواست پر کاروباری اوقات کار کم کرنے والے ریستورانوں اور بارز کے لیے 8 ارب 40 کروڑ ڈالر مختص کرنے کا منصوبہ رکھتے ہیں۔ فی کاروبار زیادہ سے زیادہ 17 ہزار ڈالر ماہانہ دیے جائیں گے۔

اس فیصلے سے پہلے حکومت نے کورونا وائرس کی عالمی وباء کے باعث ٹوکیو اور کئی دیگر پریفیکچروں میں دوسری بار عائد کردہ ہنگامی حالت کے نفاذ میں توسیع کی تھی۔

ہنگامی حالت سے متاثرہ دیگر کاروباروں کی صرف ایک بار کی جانے والی اعانت کے لیے بھی الگ فنڈز مختص کیے گئے ہیں۔

چھوٹے اور درمیانے سائز کی کمپنیاں 5 ہزار 700 ڈالر تک رقم وصول کر سکیں گی۔ انفرادی کاروباری مالکان کے لیے زیادہ سے زیادہ رقم 2 ہزار 900 ڈالر کے قریب ہو گی۔

توقع ہے کہ اس خرچ کی مجموعی مالیت 2 ارب 40 کروڑ ڈالر کے قریب ہو گی۔