تقریباً 130 ممالک میں کورونا ویکسین لگانے کا عمل شروع تک نہیں ہوا: عالمی ادارہ صحت

عالمی ادارہ صحت کے سربراہ کا کہنا ہے کہ دنیا کے 130 کے قریب ممالک میں ابھی تک کورونا وائرس ویکسین لگانے کا آغاز نہیں ہوا ہے۔ ان ممالک کی مجموعی آبادی تقریباً ڈھائی ارب ہے۔

اس ادارے کے ڈائریکٹر جنرل ٹیڈروس ایڈہانم گیبریسس نے جمعہ کے اپنے خطاب میں کہا کہ ویکسین لگانے کے عمل کا تین چوتھائی سے زائد فقط دس ممالک میں وقوع پذیر ہوا ہے۔

انہوں نے یہ تسلیم کرتے ہوئے کہ تمام حکومتوں کا اپنی عوام کا تحفظ کرنا لازمی ہے، کہا کہ جب ممالک اپنے طبی کارکنان اور عمر رسیدہ افراد کو ویکسین لگا چکیں تو باقی ماندہ آبادی کے تحفظ کا بہترین طریقہ یہ ہو گا کہ ویکسین کے ذخیرے میں دیگر ممالک کو بھی شریک کیا جائے۔

انہوں نے اقوام سے اپیل کی کہ ترجیحی گروپوں کو ویکسین لگا لینے کے بعد کوویکس فیسیلیٹی کو ویکسین فراہم کی جائے جو دنیا میں اسکی منصفانہ تقسیم کے مقصد سے تیار کردہ بین الاقوامی اسکیم ہے۔