ٹوکیو میں کورونا وائرس سے مزید 577 افراد متاثر ہونے کی تصدیق

ٹوکیو بلدیہ عظمیٰ نے جمعہ کے روز سہ پہر 3 بجے تک کورونا وائرس کے 577 نئے متاثرین کی تصدیق کی ہے۔

مسلسل آٹھویں روز یومیہ تعداد ایک ہزار سے کم رہی ہے۔

ٹوکیو میں ایسے افراد کی کل تعداد اب 1 لاکھ 2 ہزار 777 ہو گئی ہے، جن کی کورونا ٹیسٹ کی رپورٹ مثبت آئی ہے۔

ٹوکیو حکام کا کہنا ہے کہ شدید بیمار افراد کی تعداد 117 ہے، اس میں جمعرات کے مقابلے میں دو کا اضافہ ہوا ہے۔