ٹوکیو میں کووِڈ 19 کے 734 نئے متاثرین کی اطلاع

بلدیۂ عظمیٰ ٹوکیو نے جاپانی دارالحکومت میں جمعرات کے روز کورونا وائرس کے 734 نئے متاثرین کی تصدیق کی ہے۔

ٹوکیو میں متاثرین کی یومیہ تعداد مسلسل ساتویں روز ایک ہزار سے کم رہی۔