ٹوکیو میں بدھ کے روز کورونا وائرس کے مزید 676 متاثرین

ٹوکیو بلدیہ عظمیٰ نے بدھ کے روز جاپانی دارالحکومت میں مزید 676 کورونا وائرس انفیکشنز کی تصدیق کی ہے۔

مسلسل چھٹے روز نئے متاثرین کی یومیہ تعداد ایک ہزار سے نیچے رہی ہے۔

ٹوکیو میں اب تک جن لوگوں کے کورونا وائرس ٹیسٹ کا نتیجہ مثبت آیا ہے، انکی مجموعی تعداد ایک لاکھ ایک ہزار 466 ہو گئی ہے۔