ٹوکیو میں کورونا وائرس کے 556 نئے کیسز کی تصدیق

ٹوکیو بلدیہ عظمیٰ نے دارالحکومت میں منگل کے روز کورونا وائرس کے 556 نئے کیسز کی تصدیق کی ہے۔

نئے کیسز کی یومیہ تعداد مسلسل پانچویں روز ایک ہزار سے نیچے رہی ہے۔

ٹوکیو میں وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد اب 1 لاکھ 790 ہو گئی ہے۔

حکام کے مطابق، 129 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔ یہ تعداد پیر کے مقابلے میں 4 کم ہے۔