جاپان نے کووڈ 19 کے باعث ہنگامی حالت میں توسیع کر دی

حکومت جاپان نے کورونا وائرس کے باعث ٹوکیو، اوساکا اور آٹھ دیگر پریفیکچروں کے لیے ہنگامی حالت میں مزید ایک ماہ کی منگل کے روز توسیع کر دی ہے۔

گیارہ پریفیکچروں میں عائد ہنگامی حالت کی مدت 7 فروری کو ختم ہونے والی تھی۔

حکومت نے کیسز کی تعداد نسبتاً کم رہنے اور طبی دیکھ بھال کی بہتر ہوتی صورتحال کے باعث ٹوکیو کے شمال میں واقع توچیگی پریفیکچر کو چھوڑ کر باقی علاقوں میں ہنگامی حالت میں توسیع کی ہے۔

حکومت نے اعلان کیا ہے کہ 10 دیگر پریفیکچروں میں ہنگامی حالت 7 مارچ تک نافذ رہے گی۔

یہ 10 علاقے، ٹوکیو، کاناگاوا، چیبا، سائی تاما، اوساکا، کیوتو، ہیوگو، آئچی، گِفُو اور فُوکُواوکا پریفیکچر ہیں۔

ان علاقوں میں بارز اور ریستورانوں سے فی الوقت اپنے کاروباری اوقات کار کم کرنے کا کہا جا رہا ہے۔ رہائشیوں سے اشد ضرورت کے سواء باہر نکلنے سے احتراز کرنے کی درخواست کی جا رہی ہے۔ یہ اقدامات ہنگامی حالت کے نفاذ کے دوران جاری رہیں گے۔

سرکاری حکام کے مطابق حالات بہتر ہونے کی صورت میں متعلقہ علاقے سے ہنگامی حالت معینہ مدت سے پہلے بھی ختم کی جا سکتی ہے۔