ٹوکیو میں کورونا وائرس کے 393 نئے متاثرین کی اطلاع

بلدیۂ عظمیٰ ٹوکیو نے جاپانی دارالحکومت میں پیر کے روز کورونا وائرس کے 393 نئے متاثرین کی تصدیق کی ہے۔

یومیہ تعداد 2 دسمبر کے بعد پہلی بار 500 سے کم ہوئی ہے۔ 400 سے کم یومیہ تعداد کی اس سے پہلے آخری رپورٹ 21 دسمبر کو دی گئی تھی۔

دارالحکومت میں مصدقہ متاثرین کی کل تعداد اب 1 لاکھ 234 ہو گئی ہے۔ ٹوکیو حکام کا کہنا ہے کہ 133 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے، اس تعداد میں اتوار کے مقابلے میں 7 کی کمی ہوئی ہے۔