برطانیہ، ٹی پی پی میں شمولیت کیلئے درخواست دے گا

برطانوی حکومت نے کہا ہے کہ وہ ایشیاء-بحرالکاہل خطے کے ساتھ اپنے تجارتی تعلقات کو وسیع اور گہرا کرنے کی غرض سے بحرالکاہل سے آرپار شراکتداری، ٹی پی پی میں شمولیت کیلئے درخواست دے گی۔

برطانوی وزیر برائے بین الاقوامی تجارت الزبتھ ٹرس، جاپان اور نیوزی لینڈ کے اپنے ہم منصبوں سے پیر کے روز بات چیت کے بعد باضابطہ طور پر درخواست دیں گی۔

ایک سال قبل یورپی یونین کو چھوڑنے والا برطانیہ، یورپی یونین کے باہر کے ممالک سے تعلقات کو تقویت دیتے ہوئے اپنی معیشت کو وسعت دینے کی کوشش کر رہا ہے۔

برطانیہ، ٹی پی پی کے بانی ارکان کے علاوہ اس شراکتداری میں شمولیت کی باضابطہ درخواست دینے والا پہلا ملک ہو گا۔