امریکی اڈوں کے اخراجات کے حوالے سے امریکہ کا مثبت ردعمل

جاپان میں امریکی فورسز کے قیام کیلئے آئندہ مالی سال کے اخراجات میں جاپان کے حصے کے بارے میں جاپانی تجویز پر امریکی حکومت نے مثبت ردعمل کا اظہار کیا ہے۔

جاپان اور امریکہ کے درمیان نومبر میں شروع ہونے والے عملی سطح کے مذاکرات میں جاپان کے حصے میں آنے والی رقم پر دونوں ملکوں میں کوئی اتفاق نہیں ہو سکا تھا۔ دونوں فریقوں نے حتمی نتیجے کو اختتام سال سے قبل طے کرنے تک ملتوی کر دیا تھا۔

ہر پانچ سال بعد طے ہونے والے حالیہ معاہدے کی میعاد مارچ میں ختم ہونے والی ہے۔

این ایچ کے، کو معلوم ہوا ہے کہ حکومت جاپان نے تجویز دی تھی کہ دونوں ملک اپریل سے شروع ہونے والے مالی سال 2021 کے لیے عبوری معاہدہ کریں اور اس میں جاپان کے حصے کی رقم رواں مالی سال کی سطح کے مساوی ہی رکھی جائے۔

صدر جو بائیڈن کی انتظامیہ نے اطلاعات کے مطابق اس تجویز پر مثبت ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے اس کو بالکل بجا قرار دیا ہے۔

جاپان امید رکھتا ہے کہ بعد ازاں رواں سال ہی دونوں فریقوں میں الگ مذاکرات شروع ہونے پر، اخراجات میں اس کے حصے کی مالیت مالی سال 2022 اور اس کے بعد کے سالوں میں بھی موجودہ سطح پر ہی برقرار رکھی جائے گی۔