عالمی ادارہ صحت کی ٹیم کا وُوہان کی ایک مختلف مارکیٹ کا دورہ

عالمی ادارۂ صحت کی ایک ٹیم نے کورونا وائرس کی عالمی وباء کے نقطۂ آغاز کی شناخت کی کوشش کے ایک جُزو کے طور پر چین میں وُوہان کی ایک مارکیٹ کا دورہ کیا ہے۔

یہ مارکیٹ سمندری اشیائے خوردنی کی اُس منڈی سے تقریباً 20 کلومیٹر دور واقع ہے جہاں دنیا میں سب سے پہلے کورونا وائرس کی بڑی وباء پھوٹ پڑنے کی تصدیق ہوئی تھی۔

حکومت چین کے عہدیداروں نے وائرس سے نمٹنے کی اپنی کامیاب ابتدائی کوشش کی مثال کے طور پر مذکورہ مارکیٹ انہیں دکھائی۔ انہوں نے کہا کہ گزشتہ سال فروری میں شہر میں شروع ہونے والے لاک ڈاؤن کے دوران یہ مارکیٹ رہائشیوں کو اشیائے خوردنی فراہم کرنے کی اہل تھی۔

ہفتے کے روز ٹیم نے اس مقام پر لگ بھگ ڈھائی گھنٹے صرف کیے جہاں ان کوششوں کی نمائش کی گئی تھی جنہیں چین، چینی کمیونسٹ پارٹی کی قیادت کے تحت قابو پانے کی کامیاب کاوشیں قرار دیتا ہے۔

حکومت بظاہر کوشش کر رہی ہے کہ اِس بین الاقوامی تنقید سے بچا جائے کہ کووڈ 19 کے خلاف اس کا ردعمل سُست تھا اور یہ کہ اس کے اٹھائے گئے اقدامات حق بجانب تھے۔