چیبا پریفیکچر میں رہائش پذیر غیر ملکیوں کے لیے کورونا وائرس سے متعلق ہاٹ لائن

ٹوکیو کے عین مشرق میں واقع چیبا پریفیکچر کورونا وائرس کی عالمی وباء کے دوران زبان کی مشکلات پر قابو پاتے ہوئے غیر ملکی رہائشیوں کو طبی امداد تک رسائی حاصل کرنے میں مدد دے رہا ہے۔

چیبا انٹرنیشنل سینٹر بخار یا دیگر علامات کی شکایت رکھنے والے غیر ملکیوں کو 12 زبانوں میں ٹیلی فون پر مشاورت کی خدمات مہیا کر رہا ہے۔ یہ مرکز گزشتہ ماہ سے غیر ملکیوں کو مختلف بیماریوں کے لیے مختص کلینکس متعارف کرا رہا ہے۔ یہاں ڈاکٹروں کو مریضوں کی علامات سے مطلع کرنے کے لیے ٹیلی فون پر ترجمے کی سہولت بھی فراہم کی جاتی ہے۔

رواں سال کے آغاز سے 20 جنوری تک مرکز سے 23 افراد نے معلومات کے لیے رابطہ کیا ہے۔ کئی غیر ملکی رہائشیوں کو مرض کی علامات ظاہر ہونے کے بعد اگلا قدم اٹھانے کے بارے میں آگاہی نہیں ہوتی۔

ہنگامی حالت کے نفاذ کے دوران مرکز کی مشاورتی خدمات صرف ٹیلی فون پر دستیاب ہیں۔ یہ سہولت بلامعاوضہ فراہم کی جا رہی ہے۔