ٹوکیو گیمز کے لیے آئی او سی اور ٹوکیو گیمز کی انتظامی کمیٹی کے سربراہان کی تعاون کی تصدیق

ٹوکیو اولمپکس و پیرالمپکس کی منتظم کمیٹی کے سربراہ موری یوشیرو کا کہنا ہے کہ بین الاقوامی اولمپک کمیٹی کے سربراہ اور انہوں نے گیمز کے انعقاد کے عزم کی تصدیق کی ہے۔

جناب موری اور بین الاقوامی اولمپک کمیٹی کے سربراہ تھامس باخ نے رواں سال پہلی مرتبہ جمعرات کے روز ٹیلی فون پر تبادلہ خیال کیا۔

جناب موری نے اس کے بعد نامہ نگاروں کو بتایا کہ دونوں نے گیمز کی تیاریوں میں پیشرفت کرنے پر اتفاق کیا ہے حالانکہ انہیں معلوم ہے کہ عالمی وبا کے دوران ایونٹس کے انعقاد کے بارے میں متضاد آراء پائی جاتی ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ اُن دونوں نے گیمز کے کامیاب انعقاد کے لیے تعاون کرنے کی تصدیق کی ہے۔