جاپان میں کورونا وائرس ویکسین لگوانے کی آن لائن بکنگ کے لیے ’’لائن‘‘ کا تیار کردہ نظام

پیغام رسانی کی سہولت فراہم کرنے والی ایپ ’’لائن‘‘ نے جاپان میں کورونا وائرس کی ویکسین لگوانے کی بکنگ کے لیے آن لائن نظام تیار کر لیا ہے۔

کمپنی کے مطابق دو مقامی حکومتیں اسے استعمال کرنے پر پہلے ہی متفق ہو چکی ہیں اور لگ بھگ مزید ایک سو اس پر غور کر رہی ہیں۔

اس نظام کے تحت اس فری ایپ کا استعمال کرنے والے افراد ویکسین لگوانے کے لئے وقت لے سکیں گے۔

انہیں صرف بلدیہ کے سرکاری لائن اکاؤنٹ تک رسائی حاصل کرنے اور اپنی صنف، عمر کے گروپ اور ویکسینیشن کی ترجیحی تاریخ جیسی معلومات کا اندراج کرنے کی ضرورت ہے۔

اس کے بعد انہیں ڈاک کے ذریعے ٹکٹ نمبر موصول ہو گا، جس کو وہ بکنگ مکمل کرنے کے لیے ایپ پر استعمال کر سکتے ہیں۔