گاڑیوں کی عالمی فروخت میں ٹویوٹا ایک بار پھر پہلے نمبر پر

جاپان کا گاڑی ساز ادارہ ٹویوٹا موٹر، گاڑیوں کی عالمی فروخت میں پانچ سالوں میں پہلی بار ایک بار پھر پہلے نمبر پر آگیا ہے۔

اس کمپنی کے اعلیٰ انتظامی عہدیداروں نے بتایا ہے کہ ٹویوٹا موٹر گروپ نے دنیا بھر میں 2020ء کے دوران 95 لاکھ سے زائد گاڑیاں فروخت کیں۔ اس تعداد میں دائی ہاتسُو موٹر اور ہِینو موٹرز مارکہ جیسی گاڑیوں کی فروخت شامل ہے۔

اس کارکردگی نے ٹویوٹا کو اپنی سب سے بڑی حریف جرمن کمپنی واکس ویگن سے آگے نکلنے میں مدد دی جو پچھلے چار سال پہلے نمبر پر رہی تھی۔ واکس ویگن نے 93 لاکھ گاڑیاں فروخت کیں۔

دنیا کا یہ سب سے بڑا گاڑی ساز ادارہ، کورونا وائرس کی عالمی وباء کے باعث فروخت کم ہو جانے سے 2020 میں متاثر ہوا۔ ٹویوٹا کی فروخت کے حجم میں 11.3 فیصد تک اور واکس ویگن کی فروخت میں 15.2 فیصد کمی آئی۔