اسٹار لائنر کی زمین پر واپسی میں مزید تاخیر ہو سکتی ہے

تکنیکی مسائل کے باعث امکان ہے کہ بڑی امریکی فضائی کمپنی بوئنگ کا نیا اسٹار لائنر خلائی جہاز مقررہ وقت سے بہت تاخیر کے ساتھ زمین پر واپس آئے گا۔

امریکی خلائی ایجنسی ناسا اور بوئنگ نے یہ اعلان بدھ کے روز کیا ہے۔

اسٹار لائنر ناسا کے دو خلابازوں کو لیکر جون میں بین الاقوامی خلائی اسٹیشن کے ساتھ جڑ گیا تھا۔

ابتدائی منصوبے کے مطابق خلائی جہاز کو عملے کے ارکان کو لیکر ایک ہفتے میں زمین پر واپس آ جانا تھا، لیکن اس کے تھرسٹر سسٹم میں پائی جانے والی خرابیوں کی وجہ سے یہ اب بھی بین الاقوامی خلائی اسٹیشن پر موجود ہے۔

ناسا اور بوئنگ کا کہنا ہے کہ وہ فی الحال خلائی جہاز کے پروپلشن سسٹم کا زمینی ٹیسٹ کر رہے ہیں اور ٹیسٹ کے نتائج کا جائزہ لینے کے بعد واپسی کی نئی تاریخ کا فیصلہ کریں گے۔

دونوں خلابازوں کی صحت کے کسی مسئلے کی اطلاع نہیں ملی ہے۔

اسٹار لائنر آزمائشی پروازوں کے آخری مرحلے میں ہے۔ ناسا کی جانب سے منظوری ملنے کی صورت میں، بوئنگ کے اس خلائی جہاز کو خلا بازوں کو خلا میں بھیجنے کے ایک اور ذریعے کے طور پر استعمال کیا جائے گا۔