ٹوکیو میں جاپان عرب اقتصادی فورم کا آغاز

جاپان عرب اقتصادی فورم کا دو روزہ اجلاس ٹوکیو میں شروع ہو گیا ہے۔ یہ فورم 11 سالوں میں پہلی بار جاپان میں منعقد کیا جا رہا ہے۔ ایجنڈے کا اہم موضوع اقتصادی تعلقات کو فروغ دینا ہے۔

یہ فورم مشترکہ طور پر حکومتِ جاپان اور لیگ آف عرب اسٹیٹس نے منعقد کیا ہے۔

بدھ کے روز، حکومتی اور کاروباری عہدیداروں نے جاپان سے سرمایہ کاری کو بڑھانے اور موسمیاتی تبدیلیوں سے نمٹنے سمیت دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا۔

جاپان کے وزیر اقتصادیات سائتو کین نے خبردار کیا کہ کاربن کے اخراج میں کمی، توانائی، پانی، خوراک اور غربت سمیت عالمی مسائل سے متعلق فی الفور اقدامات اٹھانے کی ضرورت ہے۔

لیگ کے سیکرٹری جنرل احمد ابو الغیط نے جاپانی کاروباری اداروں سے تعلیم، توانائی کی دیگر ذرائع میں منتقلی اور ڈیجیٹل ٹیکنالوجی سمیت مختلف شعبوں میں مضبوط تعاون کی توقع ظاہر کی۔