ہوائی ائیرپورٹ پر جاپانی شہری کے سامان سے گرنیڈ برآمد

ہوائی میں پولیس کے مطابق ہِیلو انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر ایک 41 سالہ جاپانی شخص کے دستی سامان کی چیکنگ کے دوران دستی بم برآمد ہونے کے بعد اسے گرفتار کر لیا گیا ہے۔

پولیس نے احتیاطی اقدام اٹھاتے ہوئے علاقے کو خالی کرا لیا۔ بم اسکواڈ نے دستی بموں کی چھان بین کی اور آخر کار اس نتیجے پر پہنچے کہ وہ بم غیر فعال تھے۔

انخلا کی ہدایت 80 منٹ تک نافذ العمل رہی جس سے مسافر، ہوائی اڈے کے ملازمین اور دیگر افراد متاثر ہوئے۔

پولیس نے اس شخص کو فرسٹ ڈگری دہشت گردی کی دھمکی کے الزام میں گرفتار کر لیا ہے اور اس سے سامان میں دستی بموں کی موجودگی کے محرکات کی تفتیش کی جا رہی ہے۔

پولیس اور ٹرانسپورٹیشن سیکیورٹی ایڈمنسٹریشن نے عوام کو یاددہانی کرائی ہے کہ نقل سمیت کسی بھی قسم کے دستی بم جمع کرائے گئے یا دستی سامان میں رکھنے کی اجازت نہیں ہے۔