بحیرۂ جاپان کے کنارے مُوسلادھار بارش سے مٹّی کے تودے گرنے اور سیلاب کا خدشہ

مُوسلادھار بارش بحیرۂ جاپان کے ساحلی علاقوں کو اپنی لپیٹ میں لے رہی ہے۔

جاپان کے محکمۂ موسمیات کا کہنا ہے کہ گرم اور مرطوب ہوا بحیرۂ جاپان کے اُوپر کھڑے بارش کے خط کی طرف چل رہی ہے، جس سے خاص کر توہوکُو سے لے کر ساں اِن کے علاقوں تک بحیرۂ جاپان کے ساحل کے ساتھ ساتھ فضائی کرۂ ہوائی کی صورتحال غیر مستحکم ہو رہی ہے۔

توہوکُو سے ساں اِن کے علاقوں میں بحیرۂ جاپان کے ساحل کے ساتھ ساتھ بُدھ کے روز تک گرج چمک کے ساتھ طوفانی بارش کا امکان ہے۔ توقع ہے کہ یہ خط چھایا رہے گا اور ممکنہ طور پر مشرقی اور مغربی جاپان میں بارش میں اضافہ کرے گا۔

تھوڑی سی بارش بھی اُن علاقوں میں مٹّی کے تودے گرنے کا باعث بن سکتی ہے، جو نئے سال کے پہلے دن جزیرہ نُما نوتو میں آئے زلزلے سے متاثر ہوئے تھے۔