معیاری اِشاریہ نِکّے 225 ریکارڈ بلند ترین سطح پر

ٹوکیو حِصص منڈی کا معیاری اِشاریہ ایک نئی ریکارڈ سطح پر پہنچ گیا ہے۔ نیویارک میں سرِ فہرست ہائی ٹیک اور دیگر حِصص میں تیزی کے بعد سرمایہ کاروں نے سیمی کنڈکٹر سے متعلقہ کاروبار میں سرمایہ کاری کی۔

اِشاریہ نِکّے 225 منگل کے روز 799 پوائنٹس یا 1.96 فیصد اضافے کے ساتھ 41,580 پر بند ہو کر گزشتہ جمعرات کو قائم ہوئے پچھلے ریکارڈ سے اُوپر چلا گیا۔

یہ بڑا اضافہ پیر تک کے دو روز کی معمولی گراوٹ کے بعد ہوا۔ اِس حِصص اِشاریے نے پھر بھی دونوں کاروباری دورانیوں میں معمول کے کاروباری اوقات میں بلند ریکارڈ قائم کیے۔