بڑی آفات کے بعد بحری جہازوں پر طبی خدمات کا جاپانی نظام

حکومتِ جاپان بڑی آفات کی صورت میں سمندر میں بحری جہازوں پر طبی خدمات فراہم کرنے کا نظام شروع کرنے کا ارادہ رکھتی ہے۔

حکومت نے نشاندہی کی ہے کہ ملکی جغرافیائی خصوصیات اور چاروں طرف سے سمندر میں گھرا ہونے کو مدنظر رکھتے ہوئے، ایسے ہنگامی حالات سے عہدہ برا ہونے کی تیاری کی غرض سے حفاظتی اقدمات کو مضبوط بنانا چاہیے۔

وزیر اعظم کِشیدا فومیو نے منگل کو پہلی ٹاسک فورس میٹنگ میں متعلقہ وزراء کو سال کے آخر تک تفصیلی منصوبے کا مسودہ مرتب کرنے کی ہدایت کی ہے۔

انہوں نے کہا کہ جزیرہ نما نوتو پر یکم جنوری کو آنے والے شدید زلزلے کے بعد امدادی سامان کی نقل و حمل اور زلزلہ زدگان کی عارضی رہائش کے لیے کشتیاں استعمال کی گئی تھیں۔ انہوں نے کہا کہ طبی خدمات فراہم کرنے کے لیے کشتیوں کے استعمال کو حقیقت کا روپ دھارنا چاہیے۔

حکومت نجی شعبے میں گاڑیوں کی بڑی نقل و حمل کے لیے استعمال ہونے والی کشتیوں کے استعمال کو ذہن میں رکھتے ہوئے، اگلے اپریل سے مالی سال 2025 میں اس نظام کو شروع کرنے کا ارادہ رکھتی ہے۔