متاثرہ ہائی اسکول کا زلزلے کے بعد پہلا اسپورٹس ایونٹ

اشی کاوا پریفیکچر کے بحیرۂ جاپان کے ساحل پر واقع واجیما شہر کے ایک ہائی اسکول نے پہلی جنوری کو علاقے میں آنے والے شدید زلزلے کے بعد اسکول بھر میں اپنی پہلی تقریب منعقد کی ہے۔

زلزلے کے بعد اسکول دوبارہ کھل گیا ہے، اور اسے انخلا کے مرکز کے طور پر بھی استعمال کیا جا رہا ہے۔ لیکن اس کے 16 طلبا اب کلاسوں میں آن لائن شرکت کر رہے ہیں۔

اسکول نے منگل کو قریبی شہر کے ایک جمنازیم میں انٹر کلاس والی بال ٹورنامنٹ منعقد کیا، جس سے تمام طلبا کو زلزلے کے بعد پہلی بار جمع ہونے کا موقع ملا۔ ان میں سے تقریباً 250 طلبا نے ایونٹ میں شرکت کی۔

اسٹوڈنٹ کونسل کے صدر ہیرا تاکُومی نے کھلاڑیوں سے حلف لیا، شرکاء سے ایونٹ سے بھرپور لطف اندوز ہونے کی اپیل کی اور اسے منعقد کرنے پر اساتذہ کا شکریہ ادا کیا۔

دوسرے سال کے ایک طالب علم نے کہا کہ مہینوں بعد اپنے کچھ دوستوں سے مل کر اسے خوشی ہوئی۔ اس نے مزید کہا کہ وہ یقیناً ٹورنامنٹ جیتنا چاہتا ہے۔