شمال مشرقی جاپان میں گرمی سے چیری کی فصل متاثر

گرمی کی لہر جاپان کے شمال مشرقی پریفیکچر یاماگاتا میں چیری کی فصل کو نقصان پہنچا رہی ہے، جو ملک میں یہ پھل پیدا کرنے والا سب سے بڑا پریفیکچر ہے۔

پریفیکچر میں بلدیات کو ٹیکس میں کمی کے لیے رقم عطیہ کرنے والے لوگوں کو تحائف بھیجنے والے ایک پروگرام کے لیے کافی مقدار میں چیری کا حصول یقینی بنانے میں دشواری کا سامنا ہے۔

یاماگاتا پریفیکچر کا ملک بھر میں چیری کی پیداوار میں تقریباً 80 فیصد حصہ ہے، لیکن اس سال کی فصل کا امکان ابتدائی توقع سے بہت کم ہے۔

لگاتار دو گرمیوں میں انتہائی گرم موسم کے نتیجے میں کم معیار کی چیری پیدا ہوئی ہے جو فروخت کے لیے موزوں نہیں۔

پریفیکچر کی حکومت کے مطابق، 26 جون تک تقریباً 76,000 چیری گفٹ بکس، یا کل کا تقریباً 20 فیصد متاثر ہوئے تھے۔

اس کا کہنا ہے کہ کچھ بلدیات طے کردہ تاریخوں کے مطابق چیری بھیجنے کے قابل نہیں ہوں گی، یا انہیں مختلف قسم یا سائز کی چیری بھیجنا پڑیں گی۔