جاپانی وزیرِ اعظم کِشیدا کی پزشکیان کو مبارکباد

جاپان کے وزیرِ اعظم کِشیدا فُومیو نے مسعود پزشکیان کو ایران کے اگلے صدر کے طور پر منتخب ہونے پر مبارکباد دی ہے۔

کِشیدا نے اِس اُمید کا اظہار کیا کہ ایران مشرقِ وسطیٰ کے امن اور استحکام کے لیے تعمیری کردار ادا کرے گا اور دوسرے ملکوں کے ساتھ ہم آہنگی کو آگے بڑھائے گا۔

اُنہوں نے مزید کہا کہ وہ پزشکیان کے ساتھ قریبی تعاون کی اُمید رکھتے ہیں۔