نکّے 225 انڈیکس میں ایک کاروباری دن کی بلندی کا نیا ریکارڈ

ٹوکیو حصص منڈی کا معیاری اشاریہ جمعہ کے روز، کسی ایک کاروباری دن کے دوران کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا۔ سیمی کنڈکٹرز سے متعلقہ حصص اس اضافے کا سبب تھے۔ حصص کی قیمتوں نے پچھلا ریکارڈ توڑ دیا، جو تقریباً تین ماہ قبل قائم ہوا تھا۔

کاروبار کے آغاز کے کچھ ہی دیر بعد نکّے 225 اشاریہ کسی ایک دن کی بلند ترین سطح 41,100 تک پہنچ گیا۔

تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ ین کی کمزور قدر کے کاروباری ماحول میں مضبوط کارپوریٹ کارکردگی کی توقعات کے سبب سرمایہ کاروں نے سیمی کنڈکٹرز سے متعلقہ حصص کی خریداری کے آرڈر دیے۔

منڈی میں کاروباری دن کا اختتام ایک پوائنٹ کی کمی کے ساتھ 40 ہزار 912 پر ہوا۔ کچھ سرمایہ کاروں کی جانب سے منافع کمانے کے لیے حصص کی فروخت کے سبب مسلسل پانچ دن سے جاری اضافے کا سلسلہ ٹوٹ گیا۔